• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں کی سرپرستی کیلئے پرعزم،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سندس فاؤنڈیشن کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد کی قیادت میں بچوں نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی فنانس ڈاکٹر ندا عمر چٹھ اور اے آئی ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی سمیت سینئر افسران موجود تھے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے تھیلیسیمیا کے بچوں کی سرپرستی اور سپورٹ کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے،پنجاب پولیس نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے اب تک لاکھوں بوتل خون عطیہ کیا۔یاد رہے پنجاب پولیس نے کورونا وبا کے دوران بھی تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے خون کے عطیات دیئے تھے۔ شہریوں اور تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے سیف سٹیز اتھارٹی میں ورچوئل بلڈ بینک قائم کیا گیا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ 161 بچوں کو 45 ہزار روپے سہ ماہی بنیادوں پر دیئے جا رہے ہیں۔دریں اثناء لاہور سمیت صوبہ بھر سے اب تک 7633 غیر قانونی مقیم افرادکو ڈی پورٹ کروایاجا چکا ہے۔
لاہور سے مزید