• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریضوں کو بہترسہولیات فراہم کرنا ایم ایس کی ذمہ داری،سلمان رفیق

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے میوہسپتال کا دورہ کیا۔صوبائی وزیرنے مختلف وارڈزکے دورہ کے دوران مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے گھڑی وارڈ،ای این ٹی و دیگر وارڈزمیں اے سی نہ چلنے پر اظہاربرہمی کیا۔صوبائی وزیرنے تمام HODsکو اپنے ڈیپارٹمنٹس میں موجودرہنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایم ایس کسی وزیریا سیکرٹری کے دورے کا انتظار نہ کرے بلکہ خودمعاملات کو بہتر بنائے۔ہسپتال میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرنا ایم ایس کی بنیادی دمہ داری ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میوہسپتال میں معاملات درست کرکے مجھے شام تک رپورٹ چاہئے۔سرکاری ہسپتالوں کے دورے کرکے ہم کب تک ایم ایس حضرات کو ہدایات جاری کرتے رہیں گے۔مریضوں کی جانب سے بتائے گئے مسائل کو فوری طورپرحل کیاجائے۔اب وراننگ نہیں دیں گے بلکہ ایکشن کریں گے۔دریں اثناء پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں تمام سرکاری ہسپتالوں کے آئی وارڈز میں Laminar Flow Hood نصب کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
لاہور سے مزید