لاہور(خصوصی نمائندہ)حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے اعلان کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائینس اور ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے جبکہ صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی نے آج سے غیر معینہ مدت کیلئے جناح اسپتال لاہور اور جنرل اسپتال لاہور کے آؤٹ ڈور سروسز کو مکمل بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔جمعرات کے روز بھی جناح ہسپتال میں ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ڈاکٹرز ،نرسز اور ہسپتال کے دیگر عملے نے احتجاجی ریلی نکالی اور پرنسپل کے آفس کے باہر دھرنا دیا جبکہ دوسری جانب چیئرنگ کراس مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے باہر چوتھے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رہا ۔