لاہور (ایم کے آر ایم ایس رپورٹ) میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اور ہیلی کالج آف کامرس پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’ہیلی کالج آف کامرس کے چار بی ایس ڈگری پروگرامز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کے اعزاز میں خصوصی تعلیمی سیمینار و تقریب تقسیم انعامات‘‘ آج بروز جمعہ شام پانچ بجے ہوگی جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد علی وی سی پنجاب یونیورسٹی کریں گے۔ مہمان خصوصی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اورایم پی اے وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میاں مرغوب احمد ہوں گے۔ میزبانی کے فرائض چیئرمین خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی واصف ناگی ادا کریں گے۔