لاہور(خصوصی نمائندہ)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ پیڈیاٹرک سرجری کے زیر انتظام پیڈیٹرک سرجری ڈے کی مناسبت سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پروفیسر محمد سلیم، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، سربراہ شعبہ پیڈیاٹرک ڈاکٹر کاشف بشیر اور دیگر نے شرکت کی۔