• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی حکام غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرتے ہیں: برطانوی ماہی گیر

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانوی ماہی گیر نے فرانسیسی حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انگلش چینل کو عبور کرنے کے لیے غیر قانونی تارکینِ وطن کو لائف جیکٹس فراہم کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں چھوٹی کشتیوں پر غیر قانونی مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جہاں زور پکڑتا جا رہا ہے۔

ڈوور سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر میٹ کوکر نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی حکام پناہ کی غرض سے آنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کے گروپوں کو واپس بھیجنے کے بجائے انہیں سہولت فراہم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی اب ان تعداد سے مغلوب ہو رہے ہیں جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر 21 میل طویل سمندر کو عبور کرتے ہوئے برطانیہ آتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرانسیسی جہازوں سے آنے والے تارکینِ وطن کو فرانسیسی حکام لائف جیکٹ تقسیم کرتے ہیں تاکہ چینل کو محفوظ طریقے سے عبور کیا جا سکے۔

فرانسیسی سینئر حکام نے واضح طور پر ان دعوؤں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ برطانیہ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکینِ وطن کو لائف جیکٹس کی فراہمی غیر قانونی ہو گی۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ رواں سال اب تک 123 کشتیوں میں 6,796 افراد برطانیہ پہنچ چکے ہیں جبکہ لیبر کے برسر اقتدار آنے کے بعد اب تک مجموعی طو رپر 23 ہزار سے زائد افراد برطانیہ پہنچے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید