بالی ووڈ کے اسٹار اداکار اکشے کمار نے جیا بچن کا نام سنتے ہی اپنے ابتدائی بیان سے یوٹرین لے لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے اپنی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ کے عنوان پر ناقدین کو کرارا جواب دیا لیکن جیسے ہی انہیں پتا چلا کہ تنقید جیا بچن نے کی ہے تو انہوں نے فوراً ہی اپنے الفاظ واپس لے لیے۔
اداکار نے کہا کہ اگر جیا بچن نے فلم کے عنوان پر تنقید کی ہے تو انہوں نے درست ہی کہا ہوگا، مجھے اس بارے میں معلوم نہیں، یقیناً میں نے فلم بنا کر غلطی کی ہے۔
جمعے کے روز صحافی نے اکشے کمار سے اُن کی سماجی و سیاسی عنوان پر بننے والی فلموں پر تنقید سے متعلق سوال کیا تو اداکار نے کہا کہ صرف ایک احمق انسان ہی میرے سماجی موضوعات پر بننے والی فلموں جیسے ’پیڈمین‘ اور ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ پر تنقید کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی نے بھی میری ان فلموں پر تنقید کی ہوگی، ایسا کوئی بے وقوف ہی کرے گا۔
اسٹار اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں نے پیڈمین، ایئرلفٹ، ٹوائلٹ ایک پریم کتھا، کیسری اور کیسری 2 جیسی فلم پورے دل سے بنائی ہیں، جو لوگوں کچھ نہ کچھ سکھاتی ہیں، مجھے نہیں لگتا ان پر تنقید ہوئی ہے۔
صحافی نے اس پر اکشے کمار کو بتایا کہ اُن کی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا پر تنقید کی ہے اور حالیہ انٹرویو میں لیجنڈ اداکارہ نے کہا کہ وہ کبھی ایسی فلم نہیں دیکھ پائیں گی، جس کے ٹائٹل میں ٹوائلٹ ہو، کیا واقعی یہ بھی کوئی نام ہے۔