• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں میمن نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی تصدیق نہیں کی، کامران مرتضیٰ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما جے یو آئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر ہمایوں میمن نے مجھ سے رابطہ کیا تھا انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی تصدیق نہیں کی بلکہ میرے خیال سے انہوں نے تردید کی،تجزیہ کارمنیب فاروق نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کسی طرح کی سیٹلمنٹ ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے چین پر 145 فیصد ٹیرف نفاذ کے بعد اب چین اور امریکہ باقاعدہ تجارتی جنگ میں آمنے سامنے آگئے ہیں چینی صدر اور امریکی صدر آمنے سامنے آگئے ہیں۔سینئر رہنما جے یو آئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر ہمایوں میمن نے مجھ سے رابطہ کیا تھا انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی تصدیق نہیں کی بلکہ میرے خیال سے انہوں نے تردید کی ہے۔ ڈاکٹر ہمایوں نے آج انکار کیا ہے مگر ہم چاہیں گے اسد قیصر کی طرف سے وضاحت آجائے کہ رابطے ہیں یا نہیں ہیں۔ہمیں ان کے آپس کے رابطے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے سیاسی باتیں چلتی رہیں گی مگر اتحاد سے شاید ہم پیچھے ہوجائیں۔ہمارا اجلاس انیس اور بیس کو ہے ہم وہاں یہ بات رکھیں گے۔ ہمارا جنرل کونسل سیشن ہے اگر پارٹی اجازت دے گی تو ممکن ہے اگر پارٹی اجازت نہیں دے گی پارٹی کا دستوری ادارہ ہے اگر وہ اجازت نہیں دے گی تو ہم آگے نہیں بڑھ سکتے مولانا اپنے طور پر یہ نہیں طے کر سکتے ان کو اجازت کی ضرورت ہوگی پارٹی کے دستوری ادارے سے اگر پارٹی نے اجازت دی تو آگے بڑھ سکتے ہیں اس ساری صورتحال پر جس پر میں اعتراض کر رہا ہوں اس کے باوجود بھی آگے بڑھ سکتے ہیں پیچھے بھی ہٹ سکتے ہیں جو بھی کرے گا فیصلہ ادارہ کرے گا۔ یہ جب اعظم سواتی اور علی امین نے کی اور پھر ڈاکٹرز کی ملاقات سے متعلق بھی ہمارے تحفظات تھے ابھی بھی ہیں ۔پارٹی واضح اس بات کی تردید یا تصدیق کردے گی تو ہم کلیرٹی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں گے یا پیچھے ہٹ سکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید