• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ سائزنگ، وزارت اطلاعات و نشریات کا بڑا فیصلہ، سرکاری ٹی وی کی 1961 اسامیاں ختم کردیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کا بینہ کے رائٹ سائزنگ کے فیصلہ کی روشنی میں وزارت اطلاعات و نشریات کا بڑا اقدام سامنے آ یا ہے۔

 وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے ذیلی ادارے سرکاری ٹی وی کی 1232آسامیاں ختم (Abolish) کردی ہیں۔

 پی ٹی وی کی گریڈچار سے بیس تک کی کل منظور شدہ آ سا میاں4636ہیں۔ ان میں سے 1789آ سا میاں خالی ہیں۔ 

خالی آ سامیوںکا 60فی صدیعنی1232آسامیوں کوکابینہ کے فیصلہ کے مطابق ختم کردیاگیا ۔اس کے علاوہ 729آسامیوں کو متروک (Dying)ڈیکلیئر کردیاگیا ۔اس طرح مجموعی طور پر1961آ سامیاں ختم کی گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید