• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران فرنیچر مارکیٹ چوک فوارہ کا انجمن تاجران ابدالی روڈ گھنٹہ گھر اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران فرنیچر مارکیٹ چوک فوارہ نے انجمن تاجران ابدالی روڈ گھنٹہ گھر اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق کا اعلان کر دیا۔اس سلسلہ میں انجمن تاجران فرنیچر مارکیٹ چوک فوارہ کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں چیمبر آف سمال ٹریڈر ز ملتان شہر کے چیئرمین احتشام الحق جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری،انجمن تاجران گھنٹہ گھر تا گورنمنٹ گرلز سکول نمبر 1ابدالی روڈ ملک طیب ارائیں،سینیئر نائب صدر بدر منیر شیخ،نائب صدور رانا یونس،عبدالکریم پہلوان، محمد حسین شیرازی، خواجہ اعجاز،عمران خان،زرین خان، اسحاق خان، سرپرست اعلی عامر سیال، چیئرمین حاجی عبدالعزیز شریک تھے۔
ملتان سے مزید