ملتان(سٹاف رپورٹر)دعوت ذکر و فکر کے زیر اہتمام ڈیرہ اللہ ھو والا نیو ملتان میں اٹھائیسواں سالانہ عظیم الشان مرکز ی جشن میلاد حضرت محمد مصطفی ﷺ کی پہلی نشست کی صدارت امیر دعوت ذکر و فکر خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے کی۔ نماز جمعہ کے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ذاکر جب مل بیٹھ کر ذکر خدا کر تے ہیں تو حدیث پاک کے مطابق اللہ پاک کی نورانی مخلوق فرشتے ان ذاکرین پر اپنا سایہ کر تے ہیں۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کر ائی گئی۔ 12اپریل بروز ہفتہ کو نما ز عشاء کے بعد ڈیرہ اللہ ھو والا پر مرکزی نشست منعقد ہو گی ۔