ملتان(سٹاف رپورٹر) 6 کلو گرام سے زائد چرس برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو گزشتہ روز عدالت میں پیش گیاتھانہ مظفرآباد پولیس نے ملزم عدنان سے 4 کلو گرام چرس برآمد کی تھی مظفر آباد پولیس نے ملزم عمر فاروق سے ایک کلو گرام چرس برآمد کی تھی پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم اکمل سے ایک کلوگرام چرس برآمد کی تھی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 9 سی کا مقدمہ درج کیا تھا ملزمان مختلف علاقوں میں آئس فروخت کرتے تھے- پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 8نامزد ودیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔الپہ پولیس کو اشرف نے بتایا کہ میری بیٹی عائنہ اشرف کو ملزم فیصل اغوا کرکے فرار ہوگیا دریں اثنا قادر پورراں پولیس کو کوثر مائی نے بتایا کہ ملزم نعمان دو نامعلوم کے ہمراہ میری بیٹی انعم کو اغوا کرکے لے گیا نیوملتان پولیس کو رخسانہ بی بی نے بتایا کہ ملزمان رشید ،وقاص ،شہناز اور یامین نامعلوم کے ساتھ میری بیٹی کو اغوا کرکے نامعلوم جگہ پر قید میں رکھا ہوا ہے جبکہ مخدوم رشید پولیس کو محمد عرفان نے بتایا کہ ملزمان شرافت وغیرہ نے میری بہن نور فاطمہ کو اغوا کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی- فورتھ شیڈول میں شامل شخص کا ضلع کی حدود سے باہر جانے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔سیتل ماڑی پولیس کو سب انسپکٹر محمد ساجد نے بتایا کہ فورتھ شیڈول میں شامل محمد رضا نقوی بغیر اطلاع پولیس کو کیے ضلع حدود سے باہر چلا گیا جو ارتکاب جرم کا مرتکب پایا گیا پولیس نے فورتھ شیڈول میں شامل شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی-پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سیتل ماڑی پولیس کو ناظم حسین نے بتایا کہ ملزم محمد یححی نے آٹھ لاکھ روپے ادھار لیکر پیسوں کی ادائیگی کیلئے بوگس چیک دیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی - پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔