ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے جامعہ زکریاملتان اور پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ریگولر ٹریژار (خزانہ دار) تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے،کنٹریکٹ پر تعینات ہونے والے مذکورہ ٹریژارزکے عہدے کی معیاد تین برس ہوگی ،نوٹیفیکیشن کے مطابق ریاض حسین کو خزانہ دار جامعہ زکریا اور تسنیم کامران کو خزانہ دار پنجاب یونیورسٹی مقرر کیا گیا ہے۔