ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا معائنہ کیا۔انہوں نے طبی سہولیات کا جائزہ اور ادویات کا سٹاک چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کی اور مسائل بھی دریافت کئے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہیپاٹائٹس سنٹر اور ایمرجنسی وارڈ کی اپ گریڈیشن پر خصوصی فوکس ہے،انہوں نے گائنی یونٹ میں بیڈز اور آپریشن تھیٹرز کی تعداد بڑھانے کے احکامات بھی دیے ۔