کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہراہ فیصل پر جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق، اتوار سہ پہر 4بجے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے شارع فیصل کے مقام پر غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔عوام سے التماس ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے ذیل متبادل اوردیگر راستہ اختیار کریں۔ٹریفک پولیس کے مطابق آواری ، صدر سے ائیر پورٹ جانے والے شہری ایف ٹی سے کورنگی روڈ کا راستہ اختیار کریں یا سندھی مسلم سے اللہ والی سگنل سے ہوتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کریں۔ائیر پورٹ سے ہوتے ہوئے صدر جانے والے شہری ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ کا راستہ اختیار کریں۔کارساز سے آنے والے شہری بلوچ کالونی برج سے ایکسپریس وے کا راستہ اختیار کریں ۔