کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری پام سنڈے کا مذہبی تہوار آج اتوارکو جوش و خروش سے منائے گی اس دن کی مناسبت سے مسیحی عباد ت گاہوں میں خصوصی مذہبی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے ۔