کوئٹہ (آن لائن) جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ جمعیت کے سابق ضلعی امیر مولانا ولی محمد ترابی جماعت اسلامی کے حاجی عبدالحسیب شمشوزئی سردار احمد خان شاہوانی مولانا محمد خان کاکڑ حاجی محمد عثمان کاکڑ مولانا مفتی عبدالقاہر حقیار اور مولانا محمد طاہر توحیدی نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے آپس کے اختلافات ختم کر کے ایک امت اور ایک قوم بن کر آگے بڑھیں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں قبائلی تنازعات کا خاتمہ ہی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے یہ بات انہوں نے کوتوال میں جمعیت کے رہنما مولانا منظور احمد انقلابی کی رہائش پر قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا یاد رہے ایک سال قبل مولانا منظور احمد انقلابی اور محی الدین کے درمیان زمین کی تنازعہ پر جھگڑا ہو مولانا منظور احمد انقلابی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مولانا منظور احمد انقلابی زخمی ہوئے بعد میں روزی خان کاکڑ دلاور خان کاکڑ حسن خان کاکڑ حاجی امان اللہ خان کاکڑ اور حاجی محمد عثمان کاکڑ نے ثالثی کا کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں آج کا فیصلہ یقینی بنایا گیا قبائلی جرگے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن ،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اسلام نفرتوں کے مٹانے اور محبتوں کو پھیلانے کے نام ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی تنازعات بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔ جرگے کے اختتام پر مولانا منظور احمد انقلابی کی جانب سے تمام شرکا کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا اختتامی دعا شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی نے کی۔