• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کی قیادت شہید بھٹو کا مشن جاری رکھے گی‘ مینا مجید

کوئٹہ ( خ ن )صوبائی مشیر کھیل وامور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سیکرٹری جنرل ہمایوں خان اور سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کو نئی جماعتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تقرریاں نہ صرف پاکستان کی مقبول ترین جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط کریں گی بلکہ پارٹی کے عوامی خدمت کے مشن کو نئی توانائی، جذبے اور موثر قیادت فراہم کریں گی۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ٹیم پارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ عوامی مسائل کا ادراک رکھنے والی اور نوجوانوں کے لئے روشن مستقبل کی ضامن قیادت میں ڈھالیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی نئی قیادت ایک متحد، فعال اور عوام دوست پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن کو آگے بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہو گی اور نئی قیادت پارٹی کو نہ صرف جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی بلکہ عوامی خدمت، شفافیت اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے گی اور وہ یونہی شہید بھٹو کے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ابھرتا پاکستان کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید