کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کوئٹہ تحصیل کچلاک سے مربوط ریگی ناصران، کلی بلیلی ، سمنگلی اور نوحصار علاقائی یونٹوں کے مشترکہ بیان میں نوحصار پولیس تھانے کے ایس ایچ او اور عملے کی جانب سے علاقے معززین ، سیاسی ، سماجی رہنماؤں ، کارکنوں اور معزز شہریوں کو مختلف حیلوں وبہانوں سے گاڑیاں روک کر تنگ کرنے، غیر اخلاقی رویہ اختیار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس ، ڈی آئی جی پولیس سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔