• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

35ویں نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے باڈی بلڈنگ ٹیم کی سلیکشن مکمل

کوئٹہ (پ ر)کراچی میں ہونیوالی 35ویں نیشنل گیمز کیلئے بلوچستان دستے کی شمولیت کے لئے محکمہ کھیل بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز چوتھے روز بھی جاری رہے، جس میں کوئٹہ سمیت صوبے بھر سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی، بلوچستان باڈی بلڈنگ کی ٹیم کے انتخاب کیلئے قیوم پاپا اسٹیڈیم میں تمام اضلاع کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،باڈی بلڈنگ سلیکشن کمیٹی سے چیئرمین عطامحمد کاکڑ ،عبدالعلی گڈو مسٹر بلوچستان نیشنل چیمپین اور بلوچستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے مسٹر پاکستان نثار خان خلجی، مسٹر بلوچستان ڈپٹی ڈائریکٹر مرید بلوچ اور دیگر ممبران نے ٹیم کی سلیکشن کی۔
کوئٹہ سے مزید