کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جاپانی ثقافت و تہذیب کی عکاسی کرنے والے نئے سال کے کیلنڈرزکی تین روزہ نمائش 17 اپریل سے شروع ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی کوئٹہ بلوچستان اور جاپان قونصلیٹ کراچی کے تعاون سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کوئٹہ میں جاپانی کیلنڈروں کی نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے جاپانی کیلنڈروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب 7 1 اپریل شام چار بجے پاک جاپان کلچر سنٹر جناح ٹائون میں ہوگی۔افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کو جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ اور پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی کوئٹہ بلوچستان کے صدر سید فیروز عالم شاہ خوش آمدید کہیں گے۔یہ نمائش 19 اپریل تک جاری رہے گی۔