• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو دور اندیش اور باصلاحیت قائد ہیں‘ علی مدد جتک

کوئٹہ(پ ر) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کوچیئرمین، سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور سیکرٹری فنانس آمنہ پراچہ کو چار سال کیلئے منتخب ہونے پرمبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اوربے نظیر بھٹو شہید کے مشن کے وارث ہیں ان کی قیادت میں پارٹی ایک بار پھر عوامی حقوق کی جدوجہد کو نئی جلا بخشے گی انہوں نے کہا کہ پارٹی عوام کے بنیادی مسائل خصوصاً مہنگائی ، بیروزگاری اور تعلیم و صحت جیسے شعبوں میں عملی اقدامات کے لیے بھر پور آواز بلند کر رہی ہے بلاول بھٹو زایک دور اندیش اور باصلاحیت قائدہیں ۔
کوئٹہ سے مزید