• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں پی ایف یو جے کی کال پر پیکا ایکٹ کیخلاف یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے )کی کال پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس ( بی یو جے)کے زیر اہتمام متنازع پیکا ایکٹ ، صحافیوں کے خلاف مقدمات کے اندراج ، گرفتاریوں اور اخبارات کی بندش کے خلاف 15 اپریل کو بلوچستان بھر میں یوم سیاہ منانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران پریس کلب کوئٹہ پر سیاہ پرچم لہرایا جائے گا اور صحافی احتجاجا اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔یوم سیاہ کے موقع پر پریس کلب کوئٹہ کے باہر 4 بجے احتجاجی مظاہرے کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ تمام صحافیوں سے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید