کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام ناقابل بیان ہوچکا ہے،57اسلامی ممالک کی بے حسنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور آج مسلمانوں کی قسمت کا فیصلہ ٹرمپ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان جب تک جہاد کا راستہ نہیں اپنائیں گے اس وقت وہ کفر کے زیرعتاب رہیں گے، جہاد کا راستہ چھوڑنے سے مسلمان آج رسوا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ مسلم ممالک متحد ہوکر صہیونی درندگی کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں ۔درایں اثناء انہوں نے ایک اور بیان میں کہا کہ ملک میں فوری طور پر صاف و شفاف انتخابات کا اعلان کیا جائے اور عمران خان کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا دی جائے ۔ ملک کی تمام اکائیوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ پاکستان ایک حقیقت ہے اور لفظ پاکستان کے نام پر کسی قسم کی سیاست نہیں چلی گئی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔