• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی میں پشتون اور بلوچ طلباء کے خلاف کارروائیاں قابل مذمت ہیں، پشتونخوا نیپ

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوانیپ اور پشتونخوا ایس او کے صوبائی پریس ریلیز میں لاہور کے پنجاب یونیورسٹی میں پشتون اور بلوچ طلباء کے خلاف نسلی تعصب پر مبنی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم طلباء کے ہاسٹلوں اور کمروں پر چھاپے، کمروں کی بندش، سامانوں کی چوری اور بلاجواز غیر قانونی طور پر نگرانی کے نسل پرستی اور نوآبادیاتی پالیسیوں اور منفی طرز عمل درحقیقت پشتون بلوچ اقوام کے خلاف اس استعماری قوم کی استعماری پالیسیوں کا تسلسل ہے جو کسی بھی صورت ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔ بیان میں تعلیمی اداروں کو سیکورٹی زون میں تبدیل کرنے اور طلباء وطالبات کو خوفزدہ کرنے کا اقدام پشتون بلوچ دشمن رویے کو ثابت کرتا ہے۔ بیان میں طلباء کے سیل شدہ کمرے فوری طور پر کھولنے، چوری شدہ سامان واپس کرنے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے و نگرانی و ہراسانی کے رویے اور منفی اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید