• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برات علی منگول کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،وحدت گارڈین آرگنائزیشن

کوئٹہ(پ ر) وحدت گارڈین آرگنائزیشن کا ایک مشترکہ تعزیتی اجلاس زیر صدارت آرگنائزیشن کے چیئرمین علی احمد رفیق و صدر نعمت اللہ جاوید منعقد ہوا اس اجلاس میں برات علی منگول کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی کہ برات علی منگول (سابقہ جوائنٹ سیکرٹری) آرگنائزیشن بنیاد گزاروں میں سے ایک رکن رکن قوم و ملت کیلئے ایک قیمتی سرمایہ تھے آج ان کی وفات سے ہم ایک قیمتی سرمائے سے محروم ہوگئے برات علی منگول مرحوم جوہر قومی و ملی فنکشنوں میں شمع افروز ہوتے تھے لوگوں کے ساتھ مفید معلومات اور علمی خزانے شیئر کرتے اور ہر علمی سماجی اور قومی تقاریب میں باعث زینت تقریب ہوتی تھیں آج اس دنیا فانی سے کوچ کرکے ہم سے جدا ہوگئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی اور ناقابل فراموش ہیں اور زندگی کے آخری دم تک ثابت قدم رہے یاد رہے کہ آرگنائزیشن کے تمام اراکین ان سے بھی دلی تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے تمام پسماندگان کو صبردیں۔اس اجلاس کے آخر میں برات علی مرحوم کے انتقال پر دلی تعزیت اور فاتحہ کی اس موقع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے اس تعزیتی اجلاس میں چیئرمین احمد رفیق، صدر نعمت اللہ جاوید، جنرل سیکرٹری شبیر چنگیزی، نائب صدر زہرا ایجوکیشن سیکرٹری مس مریم، سیکرٹری مس ندا، یماء حمید ، سیکرٹری اسپورٹس تیمور، رضا بخش، سفر خان، غلام سخی اور آرگنائزیشن کے دیگر اراکین بھی شامل تھے۔
کوئٹہ سے مزید