کوئٹہ (خ ن) صوبائی مشیر برائے کھیل و آمور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبہ جس انداز میں صحت کے شعبے میں اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کی جانب گامزن ہے، وہ لائق تحسین ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ صحت کے جائزہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صحت کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، جہاں نہ صرف معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ نظام کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں تربیت یافتہ افرادی قوت کی بھرتی، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، فیسلیٹیشن سینٹرز، ڈیٹا سینٹرز اور نیٹ ورک آپریشن سینٹرز کا قیام وزیر اعلیٰ کی صحت عامہ کے لیے سنجیدگی اور وژن کی عکاسی کرتا ہے۔