کوئٹہ (آن لائن) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نثار احمد پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لا کر عدالت میں پیش کیا جائے گا اورانہیں ملکی قوانین کے تحت صفائی کا موقع فراہم کیا ہے اوراگروہ بے قصور ہے تو فی الفور رہاکیاجائے اس سے قبل جبری لاپتہ نثار احمد کے کوائف ان کے والد نے وی بی ایم پی کے پاس جمع کرایئےاوربتایا کہ نثاراحمد ڈرائیور ہے گزشتہ سال 29نومبر کو انہیں اپنے گھر امام بخش بازار آبسر تربت سے جبری طورپر لاپتہ کیاگیا جس کے باعث اہل خانہ شدیدذہنی دبائو کا شکارہیں ۔