• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم اسلامی کی اسرائیلی مظالم کیخلاف ریلی و خاموش مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تنظیم اسلامی حلقہ بلوچستان کے زیراہتمام امیر شمالی زون ذوالقرنین اعجاز کی قیادت میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ہفتہ کو تنظیم کے دفتر سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں مظاہرین نے خاموش مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر تنظیم کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مسلم ممالک متحد ہوکر صہیونی درندگی کے خلاف ٹھوس عملی اقدامات کریں ، اسرائیلی مظالم کا جواب اس کے معاشی بائیکاٹ کرنے اور عسکری سطح پر جواب دینے میں ہے ، جنگ بندی کے نام نہاد معاہدے کے آغاز سے لے کر آج تک اسرائیل نے روزانہ کی بنیاد پر غزہ پر شدید بمباری کرکے سیکڑوں فلسطینی مسلمان خواتین ، بچوں اور شہریوں کو شہید کیا ، مسلم ممالک اب زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے فلسطینی مسلمانوں کی مدد اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کریں ، مسلم ممالک اقوام متحدہ سے ماورا اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کے حق کو اجاگر کریں، تمام مسلم ممالک اسرائیل کو فائدہ پہنچانے والی کمپنیوں کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کریں اور جو ممالک خاموشی اختیار کررہے ہیں ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید