• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی عملے کے لاپتہ کارکن اسرائیلی حراست میں ہیں: ریڈ کراس

—تصویر بشکریہ عالمی ریڈ کراس تنظیم
—تصویر بشکریہ عالمی ریڈ کراس تنظیم

عالمی ریڈ کراس تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے طبی عملے کے لاپتہ کارکن اسرائیلی حراست میں ہیں۔

بین الاقوامی ریڈ کراس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ مارچ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے 15 کارکنوں کے ساتھ لاپتہ ہوجانے والے طبی امداد کارکن اسرائیلی حراست میں ہیں۔

غزہ میں بین الاقوامی ریڈ کراس کے ترجمان ھشام مھنا نےاس امر کی تصدیق کی ہے کہ ان تک یہ معلومات پہنچی ہیں فلسطینی ہلال احمر سے وابستہ طبی عملے کے کارکن اسد نصرہ کو اسرائیلی پولیس نے نظر بند کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 7 اکتوبر 2023 ء سے لے کر آج تک ریڈ کراس کے کسی زیرِ حراست فرد تک رسائی نے دی۔

ترجمان ریڈکراس نے بتایا ہے کہ اسد نصرہ اور ان کے ساتھی اسرائیلی فوج کی غیر معملولی فائرنگ کے نشانے پر تھے، جن میں سے 8 کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہید کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید