• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامے میں فیصل قریشی کے نئے روپ اور رقص پر مداحوں کی کڑی تنقید


ڈرامے میں فیصل قریشی کے نئے روپ اور ڈانس کو مداحوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی اپنے نئے ڈرامے میں نوجوان کردار اور بالی ووڈ اسٹائل ڈانس کی وجہ سے شدید عوامی تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔ 

اس ڈرامے میں ان کی جوڑی اداکارہ حنا آفریدی کے ساتھ بنائی گئی ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین غیر موزوں قرار دے رہے ہیں۔

ڈرامے کے حالیہ ریلیز کیے گئے ٹیزرز میں فیصل قریشی کو  شیو اور جدید فیشن میں نوجوانوں کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جس پر ناظرین سخت نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے فیصل قریشی کی جوڑی اور رقص پر کھل کر اعتراضات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فیصل قریشی اور حنا آفریدی باپ بیٹی لگ رہے ہیں، جوڑی بالکل بے جوڑ ہے، اب انکل جیسے اداکاروں کو ہیرو کا کردار دینا بند کریں، فیصل قریشی اب اپنی عمر کے مطابق کردار نبھائیں، چنار خان جیسے پاور فل رول ان کے لیے موزوں ہیں۔

مداحوں نے فیصل قریشی کے رنگین لباس، ڈانس اور انداز کو بھی غیر فطری اور مزاحیہ قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ ڈرامہ نہیں، مزاحیہ پروگرام لگ رہا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ فیصل قریشی کچھ سنجیدہ پراجیکٹس کریں، یہ فضول انداز ان کے کیریئر سے میل نہیں کھاتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید