• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کے چھمک چھلو پر شاندار ڈانس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی


کرینہ کپور نے دبئی میں چھمک چھلو گانے پر شاندار ڈانس کر کے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

بالی ووڈ کی اسٹائل کوئن کرینہ کپور خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ہر دلعزیز ہیں، ان کا سپر ہٹ گانا چھمک چھلو (فلم را۔ون 2011ء) آج بھی پارٹی اینتھم کے طور پر مقبول ہے اور اب اسی گانے پر کرینہ کا دبئی میں ڈانس مداحوں کے دل جیت رہا ہے۔

کرینہ کپور ایک مشہور جیولری برانڈ کے ایونٹ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے گانے چھمک چھلو پر پرفارم کر کے تقریب میں رنگ جما دیا، وہ پیسٹل رنگ کے روایتی لباس میں نہایت دلکش دکھائی دیں۔

ان کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئی، دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

 ایک فین پیج نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کرینہ نے چھمک چھلو پر ڈانس کر کے میرا دن بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات دیکھنے کو ملے۔

کرینہ کپور خان کو حال ہی میں روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین میں دیکھا گیا، جو نومبر میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس ایکشن سے بھرپور فلم میں اجے دیوگن، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ارجن کپور، اکشے کمار، ٹائیگر شروف اور جیکی شروف بھی شامل تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید