واشنگٹن(اے ایف پی) بلومبرگ کی بیجنگ کی جانب سے اپنی ایئر لائنز کو امریکی ہوا بازی کے بڑے ادارے کے مزید طیارے نہ لینے کی ہدایت کی خبر سامنے آنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےگزشتہ روز کہا کہ چین ایک بڑے بوئنگ معاہدے سے منحرف ہوگیا ہے۔دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی بھڑکانے والے کے طور پر چین کا حوالہ دیتے ہوئےٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دلچسپ امر یہ ہے کہ وہ یہ کہتے ہوئے کہ وہ مکمل طور پر متفقہ طیاروں کاقبضہ نہیں لیں گے، بڑے بوئنگ معاہدے سے منحرف ہوگئے۔