اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارچ 2025کے دوران 1193 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ نئے تعینات ہونیوالے ایڈیشنل جج جسٹس انعام امین منہاس 225 مقدمات نمٹا کر سرفہرست رہے ، قائم مقام چیف جسٹس 178 مقدمات کے ساتھ دوسرے جبکہ جسٹس محمد اعظم خان 162 مقدمات نمٹا کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کے بعد پہلی مرتبہ کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق نئے تعینات ہونے والے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سب سے زیادہ 225 کیس نمٹائے۔