نیو یارک (تجزیہ :عظیم ایم میاں )امریکی ارکان کانگریس دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ، ان ارکان کارنگریس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ دورے سے جوناتھن جیکسن خوش رہے ، ٹام سوازی غیر مطمئن رہے اور برگ مین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ وفد کے دورہ اورہمرا ہیوں کی اندرونی کہانی ‘ ٹیکساس کی لڑائیاں اور اسلام آباد میں صلح کی کوششوں کا مشن ناکام رہا، پاکستانی امریکن ہمرا ہیوں کی بھاگ دوڈ،فواد چوہدری اور فیصل چوہدری کی امریکی وفد کے استقبالیہ میں شرکت امریکی سفارتخانہ کی بدولت ہوئی ،دو کی بجائے تین امریکی اراکین کانگریس کے دورہ پاکستان کے دوران اُن کے ہمراہ آنے والے ایک درجن پاکستانی ‘ امریکنز کے دعووں ‘ بھاگ دوڑ اور تصویر یں کھنچوانے کے انبار لگانے کی تفصیلات اور باہمی اختلافات کی اندرونی کہانی تو بڑی دلچسپ اور ان کے رویوں کی ترجمان ہے ۔اس بارے میں اراکین کانگریس کی امریکا ہ واپسی کے بعد مزید انکشافات کی تو قع اور اپنے دورہ پاکستان کے بارے میں اراکین کا نگریس کے اپنے اثرات پر مبنی بیانات بھی سامنے آئیں گے تاہم نمائندہ جنگ ‘ جیو کو اس وفد میں شامل پاکستانی ‘ امریکن ذرائع سے مسلسل رابطوں کے ذریعے ملنے والی تفصیلات کے مطابق اراکین کانگریس کے وفد کے ساتھ تقریباَ ایک درجن پاکستانی ‘ امریکنز کی باہمی چپقلش ‘ بھاگ دوڑ ‘ استقبالیوں میں شرکت اور ان کانگریس مینوں کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کی رفتار اور تعداد سے امریکی سفارتخانہ کا عملہ بھی تنگ نظر آیا جبکہ اپنے دورہ پاکستان کے بارے میں تینوں اراکین کانگریس مختلف تاثرات کے ساتھ لوٹے ہیں ۔