• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، اشتعال انگیزی، غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 17 شہید

مقبوضہ بیت المقدس ، غزہ (اے ایف پی، جنگ نیوز) سیکڑوں یہودی آبادکاروں نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا،انتہا پسند اسرائیلی وزیر بن گوئیر نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آبادکاروں کی قیادت کی، اس دوران اشتعال انگیزی کی جاتی رہی، غزہ پر بمباری میں 17فلسطینی شہیدہوگئے، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی شہری الیگزینڈر کے محافظوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ، فضائی حملے نہ رکے تو تمام قیدی سیاہ تابوتوں میں واپس جائیں گے،الیگزینڈر اسرائیلی فوجی بھی ہے ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ قیدیوں کو چھڑانے کا واحد راستہ جنگ بندی ، غزہ کیلئے تمام انسانی امدادی گزرگاہیں کھولی جائیں۔ فلسطینی نیوز ایجنسی اور قطری نشریاتی ادارے کےمطابق انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمار بن گوئیر کی قیادت میں 480یہودی آبادکار اسرائیلی فوجیوں کے حصار میں مسجد اقصیٰ میں زبردستی داخل ہوئے ، انہوں نے اشتعال انگیزی کی اور اپنی رسومات ادا کیں، اس دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں کے مسجد میں داخل ہونے پر پابندیاں عائد کردیں ، ان کے شناختی کارڈز چیک کئے جاتے رہے اور کچھ کو دروازوں پر گرفتار بھی کرلیا گیا ،حزب اللہ نے یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران مزید 17فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید