• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا، تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 4 پاکستانیوں سمیت 11 لاشیں مل گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں 4 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 3 افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کشتی کو حادثہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب لیبیا کے شہر سرت کے نزدیک حراوہ کے ساحل کے قریب پیش آیا۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وزارتِ خارجہ کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق کشتی لیبیا سے تارکین وطن کو لے کر یونان جا رہی تھی۔
اہم خبریں سے مزید