کراچی (ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے اپنے ملازمین کے نام پر سات بینک اکاونٹ کھول رکھے تھے۔ ان اکاوئنٹس کے ذریعے 21کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کی پیش رفت رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کال سینٹر کے ذریعے غیرملکیوں سے مالی فراڈ کرتا تھا جبکہ اس کیخلاف 2019سے 2025کے دوران دہشت گردی اور منشیات سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 24 اپریل تک توسیع کردی۔