اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )انسداد منشیات فورس نے 5 مختلف کارروائیوں میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے 6 کروڑ سے زائد مالیت کی843 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ۔اسلام انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 8.750کلو ہیروئن،کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3.6 کلو ہیروئن ،کچلاک بائی پاس روڈ کوئٹہ کے غیر آباد علاقے سے 60 کلو چرس اور 20 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔