• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر ہمیشہ زندہ رہے گا: اکشے کمار کا فلم سکندر پر ردِعمل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اکشے کمار نے سلمان خان کی فلم سکندر پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائیگر ہمیشہ زندہ رہے گا۔

بالی ووڈ کے 2 بڑے سپر اسٹارز اکشے کمار اور سلمان خان ایک دوسرے کو کھل کر سپورٹ کرنے سے نہیں ہچکچاتے، حال ہی میں اکشے کمار نے سلمان خان کی فلم سکندر سے متعلق ردعمل دیا، جو باکس آفس پر اپنی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔

اکشے کمار دہلی میں Kesari: Chapter 2 کی خصوصی اسکریننگ کے دوران میڈیا سے بات کر رہے تھے، جب ان سے بڑے بجٹ کی فلموں کے فلاپ ہونے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ دیکھیے یہ غلط بات ہے، ایسا ہو نہیں سکتا، ٹائیگر زندہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، سلمان ایسی نسل کا ٹائیگر ہے جو زندگی میں کبھی مر نہیں سکتا۔

ان کے اس بیان کو مداحوں نے خوب سراہا ہے، خاص طور پر سلمان خان کے فینز نے، جو اس وقت سکندر کے مایوس کن ریسپانس پر افسردہ تھے۔

فلم کی پروموشن بھرپور انداز میں کی گئی لیکن باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

سلمان خان نے حالیہ انٹرویوز میں یہ بھی ذکر کیا کہ بالی ووڈ کے دوستوں سے فلموں کو وہ سپورٹ نہیں ملتی جس کی امید ہوتی ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھے سپورٹ کی ضرورت نہیں، لیکن ہر کسی کو سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے، مجھے بھی ہے۔

اکشے کمار کی حمایت اور سلمان خان کی مزاحیہ باتوں نے ایک بار پھر یاد دلایا کہ سلمان خان کا کرزمہ زندہ ہے، چاہے فلمیں کامیاب ہوں یا نہ ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید