کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گرومندرکے قریب منگل اور بدھ کی شب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار 40سالہ نامعلوم شخص جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش سردخانے منتقل کردی، سعدی گارڈن گیٹ کے قریب تیز رفتار واٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35سالہ تنویر حسن ولد غلام حسن جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق متوفی نجی سیکیورٹی کمپنی میں بطور ڈرائیور ملازمت کرتا تھا ، آبائی تعلق سکرنڈ سے تھا ، حادثے کا ذمہ دار واٹرٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے واٹرٹینکر قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، غریب آباد چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں 55سالہ محمد رافت ولد محمد دراز جاں بحق اور 40سالہ عبدالرحمان ولد محمد زاہد زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی راہ گیر اور زخمی موٹر سائیکل پرسوارتھا حادثہ سڑک عبورکرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ٹکرکے باعث پیش آیا، سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہو گیا ، شناخت ممکن نہیں ہوسکی ، پولیس نے لاش سردخانے منتقل کردی، دریں اثنا صفور ا چوک رم جھم ٹاور کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص ،ماڑی پور گریکس سے 60سالہ اور آرام باغ کے علاقے ایس ایم کالج کے قریب 47سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں ، پولیس نے تینوں لاشوں کو سر دخانے منتقل کردیا ۔