• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہونے جا رہا، طلال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے بلوچستان کا دورہ کر کے عوامی خدشات دور کیے وہاں کوئی نیا آپریشن نہیں ہونے جا رہا بلکہ سول ایڈمنسٹریشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ تمام سیاسی و عسکری قیادت نیشنل ایکشن پلان پر متفق ہے ریاستی پالیسیوں پر تمام اکائیوں کا اتفاق ہے۔ افغانستان سے متعلق فیصلے وفاق کا اختیار ہیں صوبے خارجہ پالیسی پر اختلاف نہ کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پارٹی میں فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ ملاقاتوں کے نظام میں شفافیت ضروری ہے تاکہ سازشوں کی گنجائش نہ ہو۔مائنز اینڈ منرلز بل پر انہوں نے کہا کہ پارٹی اس پر اتفاق رائے سے فیصلہ کرے گی۔اگر بل صوبے کے مفاد میں ہوا تو عملدرآمد ہوگا ورنہ سخت مؤقف اپنایا جائے گا۔ عمران خان کو بریفنگ کے بعد فیصلہ ہوگا۔ جبکہ میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کنونشن ہوا اس میں آرمی چیف کے خطاب نے تاثر دیا کہ بلوچستان میں بہت بڑا آپریشن ہونے والا ہے ۔ جنرل عاصم نے کہا کہ صرف پندرہ سو لوگ ہیں جن کا تعلق بی ایل اے وغیرہ کے ساتھ ہے ۔ پاکستان کے آرم فورسز پر جو تنقید کرتا ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے یہ بات صحیح ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہاکہ ہارڈ اسٹیٹ کا مطلب یہ ہے جو آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ بھی تو پاکستان کا دشمن ہے۔

اہم خبریں سے مزید