• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

اسلام آباد (ناصرچشتی ) ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ، سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے مطابق ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

 ایس آئی ایف سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 41فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید