• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ فارورڈڈ ایز رسیوڈ‘‘ آرمی چیف کی سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

راولپنڈی (ٹی وی رپورٹ/ ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے سوشل میڈیا کے غیرذمہ دارانہ استعمال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ قرآن کہتا ہے جب تمہارے پاس کوئی اطلاع آئے تو اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو مگر سوشل میڈیا ’’فارورڈڈ ایز رسیوڈ‘‘ہے یعنی خبر کو بغیر تصدیق آگے بڑھادیتاہے ‘.

 پاکستان کے سکیورٹی اداروں میں جو بغاوت کو ہوا دیتا ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے‘مٹھی بھر دہشت گردپاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے ‘جس ملک کے تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ہارڈ اسٹیٹ کہا جاتا ہے ‘ہمیں امید نہیں چھوڑنی اور مایوس بھی نہیں ہونا ہے۔

آئی ایس پی آر نے جنرل عاصم منیر کے اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کی مزید تفصیلات جاری کر دی ہیں .

آئی ایس پی آر کے مطابق پرجوش خطاب کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان زندہ باد اور پاکستان کا مطلب کیا کے نعرے گونجتے رہے ،آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں اور کردار کو دل کھول کر سراہا،آرمی چیف نے فتنہ الخوارج، بلوچستان میں دہشت گردی.

 سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال، کشمیر اور غزہ پر غیر مبہم اور واضح بات چیت کی ‘آرمی چیف نے کہا کہ برین ڈرین کا بیانیہ بنانے والے جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے۔

اہم خبریں سے مزید