• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت کے عالمی صارفین کی تعداد 2030 تک 95 کروڑ تک پہنچنے کا امکان

دبئی (سبط عارف ) مصنوعی ذہانت جو کہ نہ صرف ٹیکنالوجی کے شعبے بلکہ دنیا بھر میں انقلاب برپا کر رہی ہے، اس کے عالمی صارفین کی تعداد اگلے پانچ سال یعنی 2030تک 95کروڑ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس(مصنوعی ذہانت ) کی ترقی اور اس کے اثرات کا جائزہ لینے والی آے آئی انڈیکس ( AI Index ) معتبر رپورٹ قرار دی جاتی ہے اس کے مطابق صارفین کی تعداد میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں زبردست ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔ 

آے آئی انڈیکس ( AI Index ) کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں مصنوعی ذہانت کے صارفین کی تعداد تین گنا بڑھ چکی ہے۔ سنہ 2020 میں آے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد صرف 11 کروڑ 50 لاکھ تھی، جو اب 35 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

 جرمنی کی ڈیٹا کمپنی اسٹیٹیسکا ( Statista ) نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال نہ صرف بڑھتا رہے گا بلکہ آنے والے سات سال میں صارفین کی تعداد میں مسلسل سالانہ اضافہ متوقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید