کوئٹہ(پ ر)محکمہ اوزان پیمائش کی ناپ تول اور پیمائش میں کمی کیخلاف کارروائی، ملوث پائے گئے پمپ مالکان دکانداروں کوبھاری جرمانے ۔تفصیلات کے مطابق ناپ تول اور پیمائش میں کمی کے شکایات پر سیکرٹری محکمہ لیبر اینڈ مین پاور نیاز احمدنیچاری اور کنٹرولر عبداللہ کاکڑ جوائنٹ ڈائریکٹر سعید مندوخیل کی خصوصی ہدایت پرکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں محکمہ اوزان پیمائش کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکوئٹہ ڈویژن محمد ایوب شاہوانی نے انسپکٹر خواجہ حارث ودیگر ٹیم کے ساتھ کارروائی کی ۔اس موقع پر عبداللہ کاکڑ نے کہا کہ کسی کو پیمائش ناپ تول میں کمی کی اجازت نہیں دینگے جو بھی ملوث پایا گیا سخت کاروائی کی جائے گی۔