• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آر آئی کا کم خطرناک متبادل مصنوعات کو انسداد تمباکو نوشی کی کوششوں کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹو (اے آر آئی) اور اس کی رکن تنظیموں نے کم خطرے کی حامل متبادل مصنوعات کو انسداد تمباکو نوشی کی کوششوں کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تمباکو کے استعمال سے پاکستان میں صحت عامہ کو درپیش چیلنج سے نمٹا جا سکے،اے آر آئی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ارشد علی سید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوبیکو کنٹرول کے روایتی اقدامات اہم ہیں مگر یہ پاکستان میں تمباکو نوشی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کافی نہیں ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ کم خطرے کی حامل مصنوعات ان بالغ تمباکو نوشوں کو کارآمد متبادل کے انتخاب کا موقع دیتی ہیں جو سگریٹ نوشی چھوڑنے سے قاصر ہیں،تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کم خطرے والی یہ مصنوعات ان تمباکو نوشوں کے لئے ایک کارآمد متبادل کے طور پر کام کر سکتی ہیں جو سگریٹ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں یا وہ ایسا کرنے سے قاصر ہیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام شراکت داروں سے مشاورت کرکے محفوظ متبادل مصنوعات کا جائزہ لے تاکہ ان کے استعمال کے لئے قواعد و ضوابط بنائے جائیں۔
ملتان سے مزید