کے الیکٹرک نے منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کنڈے اور غیر قانونی ٹرانسفارمر ہٹا دیے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق حالیہ کارروائی میں 1000 کلو واٹ کے کنڈے اور غیر قانونی ٹرانسفارمر ہٹا دیے گئے۔
ماربل انڈسٹریل ایریا میں 6 ماہ کے دوران 18 مرتبہ کنڈا ہٹانے کی مہم چلائی جا چکی ہے۔
رمضان میں بھی ماربل انڈسٹری سے 300 کلو واٹ کے کنڈے کے الیکٹرک کی تنصیبات سے ہٹائے گئے تھے۔