کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے 5000 سے زائد غیر قانونی کنکشنز ہٹادیے، بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی ،، کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور بجلی چوری کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں ،کے الیکٹرک نے اگست کے پہلے دو ہفتوں میں شہر بھر میں 762بجلی چوری کے خلاف مہم چلائی اور اپنے سروس ایریاز سے 5384غیر قانونی کنڈا کنکشنز ہٹادیے،سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، گلستان جوہر، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد، ناظم آباد، بن قاسم اور ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کنڈا ہٹاؤ مہم کے دوران 5700کلو گرام سے زائد وزن کے غیرقانونی تاروں کو ہٹایا گیا، جو کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر سے غیرقانونی طور پر منسلک تھے۔