• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA نجکاری؛ ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کیلئے پیشگی اہلیت کے معیار مقرر

اسلام آباد ( ناصر چشتی) نج کاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے کے51سے 100 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے پیشگی اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی گی ۔ تازہ اظہار دلچسپی کا اشتہار اگلے ہفتے شائع کرنے کا منصوبہ ہے ، نجکاری کمیشن بورڈ کا 233 واں اجلاس گزشتہ روزنجکاری کمیشن میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے 51 سے 100 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے پیشگی اہلیت کے معیار کی منظوری دی۔
اہم خبریں سے مزید